تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلوی شہری 8ہزار سال کیلئے اسرائیل میں بند

یروشلم : اسرائیلی عدالت نے بچوں کی کفالت کی رقم ادا نہ کرنے پر آسٹریلوی شہری پر آٹھ ہزار سال تک اسرائیل سے نکلنے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قانون کے مطابق اگر کوئی غیرملکی اسرائیلی خاتون سے شادی کرے اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوجائے تو اسے بچوں کے 18 برس کی عمر تک پہنچنے تک کفالت کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے بصورت دیگر انہیں 8ہزار سال کےلیے اسرائیل میں رہنا ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک عدالتی فیصلہ 44 سالہ آسٹریلوی شہری کے خلاف آیا ہے جس نے آسٹریلیا میں مقیم اسرائیلی خاتون سے شادی کی تھی جو 2011 میں واپس اسرائیل پہنچی اور 2012 میں آسٹریلوی شہری نوم ہپرٹ بھی پہنچے جو ایک دواساز کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

اسرائیل پہنچنے کے ایک برس بعد ہی (2013) اسرائیلی عدالت نے آسٹریلوی پر آٹھ ہزار سال تک اسرائیل سے نکلنے پر پابندی عائد کردی اور اپنی سابقہ اہلیہ سے ہونے والے بچوں کی کفالت کےلیے اس وقت تک 2400 برطانوی پاؤنڈ رقم ادا کرنے کا حکم سنایا جب تک بچے 18 سال کے نہیں ہوجاتے۔

واضح رہے کہ خاندان سے متعلق اسرائیلی قانون میں خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے پر شدید تنقید کی جاتی ہے اور سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں اسرائیلی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ اسرائیل میں 43 فیصد طلاق یافتہ باپ اپنے بچوں کا خرچ ادا نہیں کرتے اور خواتین حکومتی فنڈنگ پر انحصار کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -