اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خفیہ ایجنسی کا مشکل ترین کوڈ 14 سالہ بچے نے ایک گھنٹے میں توڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسی کا تیار کردہ مشکل ترین کوڈ ایک 14 سالہ بچے نے حل کرلیا، کوڈ کے 5 مراحل تھے جن میں سے بچے نے 4 صرف ایک گھنٹے کے اندر حل کرلیے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق چاندی کے ایک سکے پر انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے اعداد اور حروف پر مشتمل مشکل ترین کوڈ ایک 14 سالہ بچے نے صرف ایک گھنٹے میں حل کرلیا۔

آسٹریلیا میں خارجہ انٹیلی جنس سے وابستہ سائبر سیکیورٹی ٹیم نے 50 پیسے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا جس پر لکھے کوڈ کے 5 مراحل تھے اور ان میں سے 4 درجے کا معمہ تسمانیہ کے ایک لڑکے نے صرف ایک گھنٹے میں حل کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس کا پانچواں مرحلہ بہت مشکل ہے جسے اب تک کوئی حل نہیں کرسکا ہے۔

آسٹریلیئن سگنلز ڈائرکٹریٹ (اے ایس ڈی) نے اپنی 75 ویں سالگرہ پر یہ سکہ جاری کیا ہے، اس کی پشت پر پانچ درجے کا معمہ (کوڈ) تھا جس کا ہر مرحلہ بتدریج مشکل ہوتا جاتا ہے۔

معمہ حل کرنے کے اشارے سکے کے دونوں جانب موجود ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر ایک گھنٹے بعد ہی ایک نو عمر لڑکے نے اس کے چار درجے بیان کردیے جس پر خود ماہرین اور کوڈ بنانے والے بھی حیران ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل چیلنج تھا۔

سکے کے دونوں رخ کی تفصیلی تصویر صبح 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کی گئی اور عوام سے ایک فارم بھر کر معمہ حل کرنے کی اپیل کی گئی اور حیرت انگیز طور پر ایک گھنٹے بعد ہی اس کا جواب ایک 14 سالہ لڑکے نے دے دیا۔

بچے نے درست انداز میں چاروں درجے کے کوڈ کا معمہ سلجھا لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں