تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انگوٹھے نے آسٹریلوی شخص کو مگرمچھ کی نوالہ بننے سے بچالیا

سڈنی : آسٹریلین شہری نے اپنی انگلیوں سے کسی ہتھیار کی مانند مگرمچھ کی آنکھوں پر ایسے وار کیے کہ خود کو مگرمچھ کی خوراک بننے سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا کے شمال میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں لاتعداد مگرمچھوں کی موجودگی کے باعث اسے مگرمچھوں کا ملک کہا جاتا ہے اور آسڑیلیا کے ریسکیو اہلکار نے اسی علاقے میں مچھلی کے شکار کا ارادہ کیا اور خود شکار بنتے بنتے رہ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 54 کریگ ڈکمین نے جب مچھلی کے شکار کے بعد ساحل سے باہر آئے تو انہیں ایک تیز دھار دانتوں والے مگرمچھ سے دبوچ لیا اور واپس پانی میں گھیسٹنے لگا۔

جنگلی حیات کےلیے کام کرنے والے ریسکیو اہلکار نے کہا کہ میں نے مگر مچھ پر لوہے کی راڈ سے متعدد وار کیے لیکن بلٹ پروف جیکٹ کی مانند جانور پر کوئی اثر نہیں ہوا اور قریب تھا کہ وہ مجھے مکمل طور پر بےبس کرکے پانی گھیسٹ لیتا اور اپنی خوراک بناتا۔

مجھے خیال آیا کہ مگرمچھ کے جسم میں ایک ہی نازک حصّہ آنکھ ہے اور میں نے اپنے انگوٹھے سے اس کی آنکھوں پر وار کرنا شروع کیے جو مگرمچھ برداشت نہیں کرسکا اور اس کی گرفت کمزور پڑگئی۔

کریگ نے بتایا کہ یہ میرے لیے اچھا موقع تھا اور موقع غنیمت جانتے ہوئے میں مگرمچھ کی پشت پر سوار ہوگیا اور مچھلی کا شکار کرنے والے تار سے 9 فٹ لمبے مگرمچھ کا جبڑا باندھ دیا۔

Comments

- Advertisement -