جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آسٹریا میں برفانی طوفان، عوام کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

ویانا : یورپ ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے لیکن آسٹریا میں برفباری طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں برف کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، آسٹرین حکام کی جانب سے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد برفانی تودے گردنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسٹریا میں گھروں اور سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی ہے جسے ہٹانے کا کام جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برفباری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، حکام کی جان سے عوام کو گھروں سے غیر ضرورت باہر نہ نکلنے اور احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آسٹریان حکومت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے گھروں کی چھت سے برف صاف کرتے رہیں، کیوں برف جمنے کے باعث ایک گھر کی چھت گر چکی ہے جس کے نتیجے میں 78 سالہ زخص زخمی ہوگیا تھا.

مزید پڑھیں : یورپ میں شدید برف باری، سات ہلاک

یاد رہے کہ ایک روز قبل آسٹریا میں دو جرمن اسکیئرز کوہ ِ وورارل برگ پر مارے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تیسرا اسکیئر پونگو نامی قصبے میں ہلاک ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسکیئرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ اس موسم میں اسکینگ کرنے سے گریز کریں، متعلقہ حکام نے پہاڑوں کو جانے والی متعدد سڑکیں بھی بند کردی ہیں۔

یورپ بھر میں سب سے زیادہ آسٹریا اس برفباری سے متاثر ہے جہاں برف باری کے سبب متعدد درس گاہیں بھی بند کردی گئیں ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

آسٹریا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ جمعرات تک مزید ۴ فیٹ برف باری ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں