اشتہار

کرکٹ آسٹریلیا کے بائیکاٹ پر افغان بورڈ و کھلاڑیوں کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ آسٹریلیا کے افغانستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے بائیکاٹ پر افغان بورڈ و کھلاڑیوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم و ملازمت پر پابندی کے خلاف افغانستان سے ون ڈے سیریز سے کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر افغانستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان، نوین الحق ودیگر نے سخت ردعمل دیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بھی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو آسٹریلیا کے بائیکاٹ کرنے پر خط لکھیں گے۔

راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ آسٹریلیا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ ملک کی واحد امید ہے، سیاست کو اس سے دور رکھیں۔‘

اس سے قبل فاسٹ بولر نوین الحق نے کہا تھا کہ ’اب میں بگ بیش لیگ کا حصہ نہیں ہوں جب تک کرکٹ آسٹریلیا یہ بچکانہ فیصلہ واپس نہیں لیتی میں تب تک لیگ میں شرکت نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جس ملک کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے آپ ان سے خوشی (کرکٹ) واپس لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور اب افغان حکومت کے اقدام پر ون ڈے سیریز کھیلنے سے بھی انکار کردیا گیا۔ خیال رہے کہ ’افغان کرکٹ ٹیم کے تمام میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں