تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اویس شاہ کراچی میں ہی ہیں، آئی جی کی سندھ کابینہ کو بریفنگ

کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ اغوا کیس میں موبائل فون آن آف کرکے ہمیں گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، اویس شاہ کراچی میں ہی ہیں جنہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری سندھ سمیت متعلقہ حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے فیصلوں پر شرکا کو اعتماد میں لیا اور انہیں کور ہیڈکوارٹر کے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہر اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر بات ہوئی، آئی جی سندھ نے دونوں کیسز میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی اب تک کی تحقیقات سے شرکا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ اویس شاہ کراچی میں ہی ہیں،  لنڈی کوتل میں موبائل فون آن آف کرکے ہمیں گمراہ کیاجارہا ہے ، پولیس نے اس ضمن میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

دریں اثنا اجلاس میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس نیٹ ورک میں توسیع اور بہتری لانے پر بھی غور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -