اشتہار

آٹومیکانیکا : دبئی میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستانی مینوفیکچررز کی تیار کردہ مصنوعات کی تین روزہ نمائش آٹو میکانیکا دبئی میں اختتام پذیرہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 20ویں ایڈیشن میں 61 ممالک اور 20 سرکاری پویلینز سے 1,938 نمائش کنندگان یکجا ہوئے، نمائش میں6پاکستانی مینوفیکچررز گندھارا ٹائرز، حسین انجینئرنگ ورکس، پاکستان ایکومیولیٹرس، پینتھر ٹائرز، رستگار انجینئرنگ، اور تھل انجینئرنگ نے اپنی تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروں کے سامنے پیش کیں۔

آٹو میکانیکا دبئی وسیع مشرق وسطی میں آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ اور سروس انڈسٹری کے لیے سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش ہے۔

- Advertisement -

آٹو میکانیکا دبئی نمائش میں 6 پاکستانی مینوفیکچررز نے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نمائش 14 ہالز پر محیط تھی، جس میں 154 ممالک سے آئے ہوئے 45,000 عالمی سامعین کے سامنے مختلف قسم کی جدید مصنوعات، خدمات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

آٹومیکانیکا دبئی میں آٹھ خصوصی پروڈکٹ سیکشنز بھی شامل ہیں، پرزے اور اجزاء، الیکٹرانکس اور سسٹمز، لوازمات اور کسٹمائزنگ، ٹائر اور بیٹریاں، کار واش اینڈ کیئر، تیل اور چکنا کرنے والے سامان، تشخیص اور مرمت اور باڈی اینڈ پینٹ وغیرہ میں خریداروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔

گندھارا ٹائرز کے مارکیٹنگ کے جنرل منیجر علی اسد عثمانی اور پاکستان ایکومیولیٹرس میں انٹرنیشنل سیلز مینیجر عثمان قریشی نے میلے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے اس میلے میں طویل عرصے کے بعد شرکت کی، جس میں انہوں نے وسطی ایشیا اور افریقی ممالک کے خریداروں کے ساتھ ہونے والی نتیجہ خیز ملاقاتوں کو اجاگر کیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں