تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا سے سرعام بدلہ لینے کا اعلان

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل کا سرعام بدلہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی اور ایرانی حکام کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔ جس کے باعث مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رہبراعلیٰ نے ٹرمپ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اب پراکسی وار نہیں بلکہ سرعام بدلہ لیا جائے گا۔ واشنگٹن حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ درست تھا، قاسم سلیمانی عراق میں سفارتی مشن پر نہیں تھے۔ امریکا کے ہوتے ہوئے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بناسکتا، تمام اقدامات بین الاقوامی قانون جنگ کے مطابق کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالات مزید سنگینی کی طرف جارہے ہیں۔

ایران نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو پہلے جیسا جواب دیں گے، امریکا

دوسری جانب ایرانی کمانڈر اسماعیل قا آنی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے پاس 13 مقامات ہیں جن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ سب سے کمزور ٹارگٹ بھی امریکا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اسماعیل قا آنی کو قاسم سلیمانی کی موت کے بعد چار دن قبل پاسداران انقلاب اسلامی القدس بریگیڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -