20.5 C
Dublin
اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

عائشہ منزل آتشزدگی، میئر کا شاپنگ مالز، رہائشی عمارتوں کے فائرآڈٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی نے کہا ہے کہ فائرآڈٹ کے اقدامات شروع کردیے، کراچی کے تمام شاپنگ مالز اور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے عائشہ منزل پر آگ لگنے کے واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود عمارتوں کا جائزہ لیا جائیگا کہ ان میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات موجود ہیں کہ نہیں۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ فائرآڈٹ سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام شاپنگ مالزاور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ حکام موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت پہلی کوشش انسانی جانوں کو بچانا ہے.

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں بتانا مشکل ہے۔ جب تک ریکارڈ نہیں دیکھوں گا نہیں بتا سکتا کہ فائربریگیڈ ٹیم کب پہنچی۔

واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے۔ فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کولپیٹ میں لےلیا۔ رہائشی عمارت سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

پولیس، ریسکیو ادارے رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ فائربریگیڈحکام کادعویٰ ہے کہ 7 فائر ٹینڈرز، 1 اسنارکل اور 1 باؤزر موقع پر موجود ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں