ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ نے والدین کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے والدین کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ پہچانیں کہ تصویر میں کون ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے والدین موجود ہیں جبکہ ان کے والد نے عائزہ کو گود میں اٹھارکھا ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی بڑی تعداد سمیت ساتھی اداکار بھی کمنٹس کرکے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی بخوبی نبھارہی ہیں۔

جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔

عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اداکاروں کی جانب سے اپنے بچپن سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں