تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عائزہ خان نے پسندیدہ ’آن اسکرین جوڑی‘ کا نام بتا دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کا نام بتادیا۔

اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے ساتھی اداکار اظفر رحمان اور عائشہ عمر کی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دونوں ان کے پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہیں۔‘

عائزہ خان کے اس تعریفی کمنٹ پر اظفر رحمان نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ عائشہ عمر نے عائزہ کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اور ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’تنہائی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اظفر اور عائشہ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ میں ’خوبصورت‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ان کی مزاحیہ اداکاری سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اظفر رحمان بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -