تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عائزہ خان نے اصل میں‌ قانونی کاغذات پر دستخط کردیے!

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی مہوش یعنی عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو پریشان کردیا۔

عائزہ خان ان دنوں زبان زد عام ہیں جس کی وجہ اُن کا ریلیز ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو ہے‘، یہ ڈرامہ اس قدر مشہور ہوگیا ہے کہ ہر ہفتے ٹی آر پی اور یوٹیوب ویوز کا نیا ریکارڈ بنالیتا ہے جبکہ ہفتے کی رات ٹویٹر پر باقاعدہ ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتا ہے۔

جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے اُس میں شامل کرداروں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اداکارہ نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک باؤنڈ پیپر (قانونی کاغذ) پر دستخط کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے سچائی بیان کرکے مداحوں‌ کو دھوکا کھانے سے بچالیا

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی نئی قسط، اقرا یاسر کا بڑے سرپرائز کا اعلان

عائزہ اس پرچے پر دستخط کے لیے ہاتھوں میں قلم بھی تھامی ہوئی ہیں جب کہ وہ ہنستے ہوئے کسی کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کوئی بتا سکتا ہے میں نے کس پر دستخط کیے؟‘۔

صارفین اس سوال پر تذبذب کا شکار ہوگئے کچھ کا خیال ہے کہ یہ ڈرامے کا ہی کوئی سین ہے جبکہ چند نے نئی کاسٹ کا بھی کہا اس کے ساتھ کچھ صارفین نے امید ظاہر کی کہ کسی فلم کو سائن کیا ہوگا۔ ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ عائزہ شاید نیا گھر خرید رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Signed ✍️ Any guesses?

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

بقیہ صارفین نے عائزہ سے الٹا سوال پوچھا کہ وہ کیوں اور کس بات پر اس قانونی کاغذ پر دستخط کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -