تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آذربائیجان نے آرمینی فورسز پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی

باکو : کاراباخ تنازعے میں آرمینیا کو مسلسل پسپائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آذری وزارت دفاع کی جانب سے کاراباخ ریجن میں آرمینیائی فورسز پر کیے گئے ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ علاقے نگورنوکاراباخ پر گزشتہ کئی روز سے تنازعہ جاری ہے جس کے باعث دونوں اطراف درجنوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

آذربائیجان کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود آرمینیائی فوج پر ڈرون حملے کیے ہیں جس کی ویڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ڈرون حملوں کی فوٹیجز آذربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں نسلی آرمینیائی فورسز پر ڈرون کے ذریعے میزائل فائر ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

آذری وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ آذربائیجان کی افواج نے آرمینیائی فوجی ہارڈویئر کے 22 ٹکڑے کردیے، جن میں چار گرڈ راکٹ لانچر اور دس توپیں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نگورنوکارا باخ آذربائیجان کے اندر واقع ہے لیکن 1994 میں ایک جنگ کے خاتمے کے بعد سے آرمینیا کی حمایت یافتہ نسلی آرمینیائی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

Comments

- Advertisement -