تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

کاؤنٹی چیمپئن شپ: اظہرعلی نے ڈبل سینچری اسکور کرڈالی

لندن: کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی بیٹر اظہرعلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کرڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اظہر علی نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی ہے، اظہرعلی نے یہ کارنامہ ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندیں کھیل کر سرانجام دیا، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل تھے۔

اسی طرح اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے، اس سے قبل شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے انگلینڈ میں کس ٹیم کو جوائن کر لیا؟

اسی میچ میں اظہرعلی نے سنچری اسکور کرکے سجدہ کیا اور ارطغرل غازی کا روایتی انداز بھی اپنایاتھا۔

ادھر پاکستان کے باصلاحیت آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

یارکشائر نے گزشتہ ماہ کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب کی شرکت کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ لیگ اسپنر کلب کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے پہلے پانچ اور آخری چھ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Comments