تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اظہر علی نے کین ولیم سن کا انٹرویو لے لیا

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیم سن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اظہر کے کین ولیم سن سے انٹرویو لیے جانے کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی، اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین سے ٹیموں کی کارکردگی پر گفتگو کی۔

اظہر علی نے کیوی کپتان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔

کین ولیم سن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بہت محنت کی، یہ ٹف سیریز رہی، بولرز اور بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ایشیائی بیٹسمینوں کے لیے بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، شروع میں آپ کے بولرز نے رنز نہیں کرنے دئیے۔

کین ولیم سن نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے ہر گینڈ کو میرٹ پر کھیلوں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلی۔

اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کارکردگی شاندار ہی، جیمیسن اور ہنری نے عمدہ بولنگ کی، اچھی کارکردگی کی بدولت آ پ کی ٹیم نمبر ون بن گئی ہے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کے لیے بڑی محنت کررہے ہیں، جیمیسن بڑا اسپیشل کرکٹر ہے اس کی موجودگی سےٹیم کو فائدہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -