اشتہار

’وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں اور ان حالات میں ہمیں ان کے ارادوں کی ہمیں پوری طرح خبر ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی آج پیشی سے متعلق دو تین باتیں ہیں۔ ہمارے پاس کچھ تازہ اطلاعات بھی ہیں لیکن آج کی سماعتوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے یہ نہیں بتائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے رات بھی بات ہوئی تھی اور اب جب وہ روانہ ہوچکے اور راستے میں ہیں تب بھی ان سے رابطہ ہے۔ عمران خان پہلے بینکنگ کورٹ پیش ہوں گے۔

بابر اعوان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا امپورٹڈ وزیراعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کا بڑا ملزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا تھا کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے انصاف, دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، الیکشن سے پہلے نواز شریف سے ناانصافیوں کا ازالہ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا، مریم نواز

انہوں نے کہا تھا کہ پہلے عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں