تازہ ترین

پاکستان میں 8 اور 9 فروری کو دو الیکشن ہوئے: بابر اعوان

اسلام آباد: بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 8 اور 9 فروری کو دو الیکشن ہوئے ہیں، یہ پاکستان کے سب سے متنازع انتخابات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں 2 الیکشن ہوئے ہیں، 8 فروری کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی بیلٹ سے جیتے، جب کہ 9 فروری کے الیکشن میں نواز شریف بُلٹ سے جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ایک طرف بینگن تھا اور دوسری طرف بلین ڈالر مین تھا، کمال ہو گیا، ہم بلے کے بغیر ڈبل سنچری سے اوپر چلے گئے، تحریک انصاف کو کے پی، پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے دی جائے۔

پی ٹی آئی کا انتخابی نتائج پر ریٹرننگ افسران کے خلاف آج احتجاج کا اعلان

کم ووٹ فرق والے امیدوار خطرے میں، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا مرحلہ شروع

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ووٹ کے بغیر وکٹری اسپیچ کر ڈالی، 9 فروری والا نتیجہ ہم مسترد کرتے ہیں، ساری دنیا نے 9 فروری والا نتیجہ مسترد کر دیا ہے، 2 سال سے پری پول دھاندلی ہو رہی تھی۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف کو فوری رہا کیا جائے، اور صدر مملکت اپنا معافی کا اختیار استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -