اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کم ووٹ فرق والے امیدوار خطرے میں، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا مرحلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پوسٹل بیلٹ پیپرز کے شمار کیے جانے کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، آر اوز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کو بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف حلقوں کے ووٹوں میں اب پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار کیا جائے گا، آر اوز نے اس سلسلے میں امیدواروں کو بلا لیا ہے، الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ غیر حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار شروع ہوتا ہے، اور آر او امیدواروں کو تاریخ اور وقت سے آگاہ کرتا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سیل لفافے امیدوار یا نمائندوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے، ذرائع کے مطابق آر او پوسٹل بیلٹ کے بعد مرتب نتائج سے فارم 48 کے ذریعے ای سی پی کو آگاہ کرے گا، پہلی اور دوسری پوزیشن کے امیدواروں میں ووٹوں کا فرق کم ہو تو پوسٹل بیلٹ سے نتیجہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کا انتخابی نتائج پر ریٹرننگ افسران کے خلاف آج احتجاج کا اعلان

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں آئیں، قومی اسمبلی کے لیے 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں موصول ہوئیں، صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں دی گئیں، پنجاب کے لیے 74 ہزار 274، سندھ کے لیے 26 ہزار 649، خیبر پختون خوا سے سب سے زیادہ 81 ہزار 282، بلوچستان سے 60 ہزار 550 درخواستیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ریٹرننگ افسران نے پوسٹل بیلٹ پیپرز درخواست گزار ووٹرز کو بھجوائے تھے، ووٹ بذریعہ ڈاک حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں جیلوں کے قیدی بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں