تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’مائنس عمران خان نہیں ہوگا‘

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا کام صرف عمران خان سے انتقامی کارروائی ہے۔ مائنس عمران ںہیں ہوگا اسی لیے یہ انہیں نااہل کرانا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ملک کی خدمت صرف مقدمات درج کر کے کی ہے۔ موجودہ حکومت کا کام صرف عمران خان سے انتقامی کارروائی ہے۔ مائنس عمران ںہیں ہوگا اسی لیے یہ انہیں نااہل کرانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالت جنگ میں بھی آٹے کی اتنی سنگین صورتحال پیدا نہیں ہوتی، جتنی موجودہ دور حکومت میں ہوگئی ہے۔ آٹے کے حصول کے لیے7 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔ اسے بچوں کے لیے آٹا تو نہ ملا موت ضرور مل گئی۔ بلوچستان میں عوام کہہ رہی ہے کہ ہمیں آٹا دو یا ہمیں مار دو۔ بارڈرز پر بیٹھے ایف آئی اے حکام بتائیں آٹا کہاں چلا گیا؟

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط کی رقم کہاں گئی؟ یہ ایئرپورٹ سمیت تمام ادارے لُنڈے میں فروخت کر رہے ہیں۔ پاکستان کی عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے پی ڈی ایم بھاگ رہی ہے۔ عدالت توشہ خانہ سے قیام پاکستان سے اب تک لیے گئے تحائف کی تفصیلات مانگ چکی ہے۔ ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -