پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 رینکنگ میں بھی تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
بابر اعظم تین درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، رضوان کی 13ویں پوزیشن ہے۔
بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے والے محمد حارث کی اونچی چھلانگ 200 درجہ ترقی پاکر 30ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی 20 کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
جارح مزاج نوجوان بیٹر حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد 61 ویں پر موجود ہیں اور کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے بعد 76 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔