اشتہار

ڈیوڈ ملر نے کوہلی پر بابراعظم کا انتخاب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر نے بھی بابراعظم کی کورڈرائیو کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

ڈیوڈ ملر نے ESPNCricinfo پر ‘آپ کو جواب دینا ہے’ نامی سیگمنٹ میں ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو پر بابر اعظم کی کور ڈرائیو کا انتخاب کیا۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کو مذکورہ بالا بلے بازوں میں سے انتخاب کرنے کو کہا گیا تو ملر نے پاکستانی کپتان کے کھیلے گئے کلاسیکل شاٹ کو ترجیح دی۔

- Advertisement -

https://twitter.com/shutUpyarKunal/status/1628314634410414081?s=20

بابراعظم شاٹس کھیلتے ہوئے اپنی کلاس اور خوبصورتی کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کی بلے بازی کی تکنیک پر ایک لیکچر جو بطور مثال یونائیٹڈ کنگڈم (برطانیہ) کے انٹرنیشنل کوچنگ کرکٹ سینٹر میں ایک کوچ نے بھی دیا تھا۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں کوچ بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک کو بطور مثال پیش کر رہے تھے۔ ویڈیو میں، لیکچرر بابر کو ‘ورلڈ کلاس’ قرار دیتے ہوئے اپنے طلباء سے پاکستانی بیٹر سے سیکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں