تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بابر اعظم سے متعلق گوگل پر کیا سرچ کیا جاتا ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دورے حاضر کے کامیاب ترین بلے باز بابر اعظم کے مداح اُن کی زندگی سے متعلق بہت کچھ جاننے کے خواہش مند رہتے ہیں۔

بابر اعظم اور اُن کی نجی زندگی سے متعلق جاننے کے لیے پرستار گوگل سرچ کا سہارا لیتے ہیں، اگر آپ کبھی انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن پر بابر اعظم لکھیں تو اُن سے متعلق سرچ کیے گئے سوالات سامنے آئیں گے۔

ان سوالات میں شادی، رہائش، آمدنی اور آئیڈیل کھلاڑی وغیرہ شامل ہیں۔

اب بابر اعظم نے اپنے سے متعلق گوگل پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے۔

شادی سے متعلق سوال پر کپتان نے بتایا کہ وہ خود اس بارے میں نہیں جانتے، اس بارے میں اہل خانہ ہی بتا سکتے ہیں کیونکہ حتمی فیصلہ گھر کے بڑوں کو ہی کرنا ہے۔

بابر اعظم نے آمدنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب نہیں دیا جبکہ آبائی علاقہ لاہور بتایا اور وہاں کی مشہور چیز کھانے کو قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے  بتایا کہ  حال ہی میں ریٹائر ہونے والے افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئر اُن کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر انوشکا شرما افسردہ

بابر اعظم کے مطابق انہوں نے اے بی ڈویلیئر کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا اور اُن کی بلے بازی کا انداز اپنانے کی کوشش بھی کی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ وہ دورے میں 6 بلے اپنے ساتھ رکھتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کا وزن مختلف ہے۔

Comments

- Advertisement -