ہرارے : پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، 52ٹی 20میچز میں تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ٹی20تیز ترین 2ہزار رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ویرات کوہلی نے 56ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز اسکور کیے تھے۔
بابراعظم 52ٹی 20میچز میں تیز ترین 2ہزاررنز مکمل کرکے ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے11ویں کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلا ف ہرارے میں تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران اپنے نام کیا۔
⚡ Fastest to reach 2,000 T20I runs ⚡
The brilliant @babarazam258 bags another record 👏👏👏#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8Lsoi1ceIl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 25, 2021
اس سے قبل جوہانبسرگ میں کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے، انہوں نے یہ رنز 165 اننگز میں مکمل کیے۔
مزید پڑھیں : بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے حاصل کیا تھا۔