اشتہار

بابر اعظم آج ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرسکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر مختصر دورانیے کی کرکٹ کے دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں قومی ٹیم کو دو صفرکی برتری حاصل ہے۔

آج کا میچ نہ صرف پاکستان بلکہ قومی کپتان بابر اعظم کے لیے بھی بہت اہم ہے کیونکہ اس میچ میں فتح بابر اعظم کو اس طرز کے میچز میں دنیا کا کامیاب ترین کپتان بنا دے گی۔

- Advertisement -

آج اگر پاکستان میچ جیت گیا تو بابر اعظم بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 42 میچز کی فتح کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں