تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا ڈالی ٹیم کی بھی ڈبل سنچری ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور 48 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔ پہلے سیشن میں قومی ٹیم کی چار وکیٹں گر چکی تھیں جب 110 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل بھی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس موقع پر کریز پر موجود کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے 3 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان سرفراز احمد آئے اور دونوں مل کر ٹیم کی ڈوبتی نیا کو پار لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس دوران کپتان بابر اعظم نے سنچری اسکور کی ہے۔ یہ ان کی ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری ہے۔ وہ اس وقت 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ سرفراز احمد نے 35 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے 24، سعود شکیل نے 22 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود مکمل ناکام رہے اور بالترتیب 7 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل نے 2 جب کہ کپتان ساؤتھی اور پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق جو ان فٹ ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری میچ سے باہر ہوگئے تھے وہ فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد اور میر حمزہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -