19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سری لنکا سے شکست کے بعد بابر اعظم کو کیا ہوا؟ کپتان کے والد کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم جمعرات کو سری لنکا سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہوگئی اس شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو کیا ہوا ان کے والد نے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا سے شکست کے بعد ایونٹ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ٹیم کی کارکردگی اور میچ میں جان مارنے کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی لکھا کہ بابر اعظم سری لنکا سے شکست کے بعد بات نہیں کر پا رہے۔

کپتان کے والد نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے آدھے کھلاڑیوں سے پورا میچ کھیلا اور ایک چوکے کے ساتھ آخری بال پر ہار گیا لیکن اس میچ میں مجھے مستقبل کے سپر اسٹار بالر زمان خان دکھائی دیے جو شدید پریشر میں بھی بہترین بال کر رہا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے پر ٹیم نے آدھی ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا انشا اللہ ورلڈ کپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مزہ آئے گا۔

اعظم صدیقی نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے پاکستان زندہ باد۔

 

واضح رہے کہ جمعرات کی شب پاکستان ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے آخری مگر انتہائی اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں