شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اب میرے پسندیدہ کھلاڑی نہیں رہے۔
اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی اور میزبان کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟
جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں اب تک تو میرے فیورٹ کھلاڑی بابر بھائی تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
اداکارہ نے کاہ کہ اب میرا پسندیدہ کھلاڑی کوئی اور ہے لیکن میں اس کا نام نہیں جانتی۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ سابقہ کھلاڑیوں میں مجھے شعیب اختر بے حد پسند ہیں، ان کی اپنی ہی ایک پہچان ہے وہ آج بھی کھلاڑیوں کے درمیان کھڑے ہوں تو الگ ہی دکھتے ہیں۔