اشتہار

کرکٹر آف دی ایئرکا تاج بھی بابراعظم کے سر پر سج گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے سب سے بڑے ایوارڈ کرکٹر آف دی ایئرکا اعلان بھی کردیا، کرکٹرآف دی ایئرکا تاج بھی پاکستان کے بابر اعظم کے نام رہا۔

بابر اعظم نے 2022 کے دوران اپنے کھیل کا معیار اور بھی بلند کیا اس دوران  متاثر کن کپتان نے کئی ریکارڈ توڑے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کا ستارہ مسلسل چمکتا رہے۔

بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے کپتان بابر اعظم  نے تینوں فارمیٹ میں 44 میچ کھیل کر 8 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بنائیں۔

بابر وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیلنڈر سال کے دوران تمام فارمیٹس میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا، انہوں نے 54.12 کی اوسط سے 2 ہزار 598 رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں اسٹوکس،سکندر رضا اور ٹم ساؤتھی کا نام شامل تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں