تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت پر بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

ملتان: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اوپنر بیٹر شان مسعود کی قومی ٹیم میں شمولیت پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں شان مسعود کو بطور مڈل آرڈر بلے باز ٹیم میں شامل کرنا زیادتی ہوگی۔

بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود اوپنر ہیں اور انہوں نے مڈل آرڈر پر بیٹنگ نہیں کی ہے میرے خیال میں انہیں پانچویں یا چھٹے نمبر پر کھلانا ناانصافی ہوگی ہماری ان پر نظر ہے اور ان کی شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

32 سالہ شان تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن ان کی تینوں فارمیٹس میں شمولیت پر بحث چھڑ گئی ہے۔

اوپنر بلے باز نے کاؤنٹی میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں 844 رنز اسکور کیے تھے اور ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ ٹی 20 بلاسٹ میں وہ فالکنز کی قیادت کررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ وائٹ بال کے اسکواڈ میں شان کو منتخب ہونے کے قریب ہیں لیکن ترجیحاً مڈل آرڈر میں مگر اب ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم اس خیال سے مطمئن نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز 8 جون سے ملتان میں کھیلی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -