اشتہار

سلیکشن کمیٹی کے فیصلے میں کس کی مشاورت تھی؟ بابراعظم نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ امام الحق اور سرفراز احمد کی شراکت ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے ٹیم کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا۔

پی سی بی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے فیصلے میں میری مشاورت شامل ہوتی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میدان سے باہر جو کچھ بھی ہورہا ہے ہم اسے ٹیم میں نہیں لاتے، ہماری توجہ صرف اپنا میچ جیتنے پر ہوتی ہے، جب 4سال بعد کم بیک کرتے ہیں تو پریشر ہوتا ہی ہے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہماری یہی کوشش تھی کہ میچ کے رزلٹ کی طرف جائیں، اسی لیے ہم نے چانس لیا اور ہمارا یہی پلان تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ سعود شکیل اور وسیم جونیئر ہمیں میچ میں واپس لائے، سرفرازا حمد نے جس طرح بیٹنگ کی وہ شاندار تھی تاہم امام اور سرفراز کی شراکت ہمارے لیے بہت اہم تھی۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ جب ون ڈے سیریز آئے گی تو اس پر بھی ضرور بات کریں گے، اس وقت ہماری بیٹنگ ہی ہماری طاقت ہے، سلمان علی آغا  کو کریڈٹ دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں : قومی بیٹرزنے ٹیم کو شکست سے بچالیا

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجانے والا کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں