پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

قومی بیٹرزنے ٹیم کو شکست سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، امام الحق، سعود شکیل اور وسیم جونیئر نے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق آخری روز قومی بیٹرزنے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچایا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

- Advertisement -

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1608803329622310914?s=20&t=ya-oVRNomx0Er7oOIBrIiw

ٹیسٹ میچ کے آخری روز کی خاص بات محمد وسیم جونئیر اور سعود شکیل کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت پر قیمتی 71 رنز بنانا تھے، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد وسیم جونئیرقیمتی 43 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1608795146124161024?s=20&t=PzqsiT1ilkhQGvubG0_B5g

دونوں بیٹرز نے انتہائی تحمل مزاجی کے ساتھ کیوی بولنگ اٹیک کا مردانہ مقابلہ کیا۔

اس سے قبل آج امام الحق 96 رنز بناکر نروس نائٹئیز کا شکار ہوئے جبکہ سرفراز احمد نے 54 رنز کی عمدم اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل بریسول کے حصے میں بھی 2 وکٹ آئیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1608792078699622410?s=20&t=PzqsiT1ilkhQGvubG0_B5g

اس سے قبل کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کی، کین ولیم سن نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ ٹام لیتھم 113، کانوے نے 92 اور لیگ اسپنر ایش سودھی نے 65 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے تین شکار کیے۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں