قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے ابھی تک خود کو میچ ونر کے طور پر ثابت نہیں کیا۔
مقامی میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آفریدی نے بابراعظم کو دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہونے پر سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ ونر بننے کے لیے میچ فنش کرنا ہو گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا فخر ہیں تاہم ایک چیز جو انہیں اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی جیسے ناموں کے آنے سے روکتی ہے وہ یہ کہ بابر نے ابھی تک خود کو میچ ونر ثابت نہیں کیا۔
پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر نے 2020 میں میچ ختم کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے سابق کرکٹرز کی تنقید کا جواب دیا تھا۔
بابراعظم نے کہا تھا کہ وہ کھیل کے اس پہلو کو بہتر بنانے کے لیے ایک میچ فنشر کے طور پر بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔