تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بابراعظم کی شاندار سنچری، قومی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ‏سیریز کے پہلے ون ڈے میں شاہینوں نے پروٹیز کو3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان پہلے امتحان میں پاس ہو گیا، جنوبی افریقا کے خلاف پہلا معرکہ مار لیا، 274 کے تعاقب ‏میں بابراعظم اور امام الحق کے درمیان 177 کی زبردست شراکت داری، کپتان کی سنچری، ‏محمدرضوانہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور شاداب خان کے قیمتی 33 رنز نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

ہدف کے جواب میں 9 رنز پر ابتدائی نقصان کے بعد کپتان اور امام الحق نے محتاط انداز اپناتے ‏ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور مجموعے کو 186 تک پہنچا کر جیت کی بنیاد رکھی۔ ‏

بابر اعظم نے کیریئر کی 13 ویں سنچری بنائی۔ ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے۔ وہ ‏‏103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے پر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 17 رنز کے اضافے سے 3 وکٹیں گرِ گئیں۔ ‏امام الحق 70، دانش عزیز 3 اور آصف علی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پے در پے وکٹیں گرنے پر محمد رضوان اور شاداب خان نے ذمہ داری سے اسکور کو آگے بڑھایا، ‏دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 53 رنز کی پارٹنرشپ قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ محمد رضوان 40 ‏رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا. فہیم اشرف 4 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے.

سنچورین میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ‏بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے بلےباز ‏راسی وین ڈیر ڈوسن کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے ‏نقصان پر 273 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ملر نے پاکستان کے خلاف نصف سینچری اسکور کی اور 56 رنز بنائے، قومی ٹیم کے فاسٹ ‏بولرز نے 55 رنز پر پروٹیز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تاہم ڈیوڈ ملر اور راسی وین ‏ڈیر ڈوسن نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 116 قیمتی رنز کا اضافے کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی ‏پوزیشن کو مستحکم کیا۔

میزبان ٹیم ن کے بلےباز راسی وین ڈیر ڈوسن کی پاکستان کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی ‏انہوں نے کھیل کے آخری لمحات میں تیز رفتاری سے رنز بنائے، راسی وین ڈیر ڈوسن 123 رنز بنائے ‏ان کی اننگز میں دس چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف نے2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین ‏اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -