تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آخری لمحات میں سرفراز کو کیا پیغام بھیجا؟ بابراعظم نے بتا دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پلان یہی تھا کہ جیت کی طرف جائیں اور سرفراز کو بھی یہی میسج بھیجا تھا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمارا پلان سیشن ٹو سیشن کھیلنا اور ہدف حاصل کرنا تھا جس پر عمل درآمد بھی ہوا، یہی سوچا تھا کہ آخری سیشن میں جیت کی طرف جائیں گے اور صورتحال دیکھتے ہوئے حکمت عملی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری سیشن میں ساڑھے چار رنز کی اوسط سے رنز درکار تھے تو چانس لیا کہ ہدف حاصل کریں جب ہم نتیجے کی طرف بڑھنے لگے تو نیوزی لینڈ کو بھی احساس ہوا اور انہوں نے فیلڈ پھیلا کر دفاعی پوزیشن اختیار کر لی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1611358125533319171?s=20&t=h6AjDIRlKZz1GUxpkdfGwg

’سلمان آغا کے آوٹ پر میدان میں سرفراز کو یہی پیغام بھیجا کہ جیت کی طرف جانا ہے پھر سرفراز کو اندازہ تھا کہ وہ کس طرح اننگز کو آگے لے جائیں گے انہوں نے صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد اور سعود شکیل نےعمدہ بلےبازی کی چائےکے وقفے کے بعد سوچا جیت کی طرف جانا چاہیے اور چیزوں کو سادہ رکھنا چاہیے۔

کونسی خواہش پوری ہوگئی؟ سرفرازاحمد نے بتا دیا

ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ٹیم بنانے میں وقت لگتا ہے کھلاڑی انجریز کا بھی شکار ہوتے ہیں تو کمبینیشن بنانا مشکل ہو جاتا ہے جیسا کہ اس سیریز میں ہوا۔

Comments

- Advertisement -