تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’موبائل میں وائرس تھا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فضل حسین اور عینا آصف کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

تیرہویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’ولید سمن کے گھر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’وائرس تھا موبائل میں۔‘ سمن کی والدہ کہتی ہیں کہ تم بیٹھو میں پیسے لے کر آتی ہوں۔‘

ولید کہتے ہیں کہ ’نہیں آنٹی رہنے دیں 250 روپے تو ہیں خیر ہے۔‘ سمن کہتی ہیں کہ ’ہاں امی رہنے دیں بچپن میں آپ نے اس کو اتنے میٹھے پراٹھے بنا کر دیے ہیں کیا یہ 250 روپے نہیں نکال سکتا۔‘

ولید، سمن کی والدہ سے کہتے ہیں کہ ’دیکھ رہی ہیں آپ کیسے بات بات پر حساب لے کر بیٹھ جاتی ہے۔‘

سمن کہتی ہیں کہ ’اور نہیں تو کیا، امی پیسے رہنے دیں ایک میٹھا پراٹھا بنا کر دیں خوش ہوجائے گا۔‘ ولید کہتے ہیں کہ ’یہ ہوئی نہ بات اگر آپ میٹھا پراٹھا بنا رہی ہیں تو ٹھیک ہے مجھے ویسے ہی بہت بھوک لگی ہے۔‘

ولید بعد میں سمن سے کہتے ہیں کہ ’بات سنو، یہ 250 روپے میں آنٹی سے نہیں تم سے وصول کروں گا۔‘

سمن کہتی ہیں کہ ’اچھا میں ابھی امی کو میٹھا پراٹھا بنانے سے منع کرتی ہوں۔‘ ولید سمن کو روک دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’آنٹی دو بنائیے گا۔‘

سمن کہتی ہیں کہ ’نکال کر دکھاؤ بیٹا تم مجھ سے 250 روپے یہ سن کر ولید کہتے ہیں یہ تو وقت بتائے گا۔‘

’بے بی باجی‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -