تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جرمنی: کرونا وائرس سے ’ریما‘ کی موت

برلن: جرمنی کے  چڑیا گھر میں ’ریما‘ نامی بندر کے بچے کی کرونا سے ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد سے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع لیپ زگ نامی چڑیا گھر میں موجود 9 ماہ کے بندر ریما نامی بندر (نسناس) کی گزشتہ ہفتے طبیعت ناساز ہوئی تھی۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھاکہ بندر کا  بچہ کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، ڈاکٹر کے خبردار کرنے کے باوجود چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اقدامات نہیں کیے اور ریما کی موت ہوگئی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ریما کی موت کی طبی وجہ بیان کیا جسے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بندر کی موت کرونا کی وجہ سے ہی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، گوریلا کی نسل ختم ہونے کا خطرہ

جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم رضا کاروں کا کہنا تھا کہ طبی ماہرین کی نشاندہی کے باوجود بھی انتظامیہ نے بچے کو اپنی ماں یا دیگر بندروں سے علیحدہ نہیں کیا، اب خدشہ ہے کہ چڑیا گھر کے دیگر جانوروں میں بھی کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ ریما میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی اور جانور اس سے متاظر ہوا ہے۔

پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف ایمینل ( پیٹا) نامی تنظیم نے ریما کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چڑیا گھر کی انتظامیہ اس طرح غفلت کرتی رہی تو ہمیں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق ریما کی پیدائش اگست 2019 میں اسی چڑیا گھر میں ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے پہلے تک بالکل صحت یاب تھی مگر اپریل کے آخر سے اُس کی طبیعت خراب ہورہی تھی۔

Comments

- Advertisement -