تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بدقسمتی کے مارے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

آخر یہ میرے ہی ساتھ کیوں ہوتا ہے؟ یہ وہ مشہور جھنجھلاہٹ بھرا جملہ ہے جو کسی نہ کسی وقت تقریباً ہر شخص کے منہ سے نکل جاتا ہے۔

جب بھی کسی اہم موقع اور بعض اوقات اہم ترین موقع پر ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہو جاتا ہے، جس پر ہم چاہتے ہیں کہ زمین پھٹ جائے اور میں اس میں سما جاؤں، تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہی ہیں جو اس زمین پر بدقسمتی کا طوق لے کر وارد ہوئے ہیں۔

دیکھا جائے تو زیادہ تر لوگوں کے ساتھ کبھی کبھی نہ کوئی بڑا ‘بیڈ لک’ ہوتا ہے، اور ہم کہتے ہیں میری تو قسمت ہی پھوٹی ہے، لیکن انسانی رویوں کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اکثر واقعات محض اس لیے رونما ہوتے ہیں کیوں کہ ہم نروس ہوتے ہیں اور ہمارا فوکس ہمارے جسم کے اعضا اور افعال سے بالکل کٹا ہوا ہوتا ہے۔

خیر، یہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ایسے ہی ایک ‘بدقسمت’ شخص کی ہے، جو شیشے کے دروازے میں داخل ہوتا ہے اور ایک معمولی سی ‘اٹکن’ کی وجہ سے اس کی ساری تیاری پر پانی پھر جاتا ہے۔

یہ شخص جو یقیناً اپنی خاتون دوست کو تحفہ لے کر جا رہا ہے، اس کے ہاتھ میں ایک گفٹ پیک ہے، اس کے اوپر گل دستہ رکھا ہوا ہے اور ایک عدد دل کی شکل کا تحفہ بھی۔

لیکن اتنا ہی نہیں، دراصل اس کے پاس ایک بلون یعنی غبارہ بھی تھا جس کی ڈور اس کے ہاتھوں میں تھی، اور وہ یہ بات ایک لمحے کے لیے بھول گیا، تو بس بدقسمتی شروع ہو گئی۔

سب سے پہلے یہ بلون دروازے میں اٹکا، اور وہ ٹھٹھک کر رک گیا، پھر آہستگی سے مڑا اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی، تو گفٹ پیک پر رکھا گل دستہ گر گیا، اور اگلی باری ظاہر ہے کہ گفٹ پیک کی تھی، اور اس کے اوپر رکھا ہوا سرخ دل جیسا باکس بھی زمین پر جا گرا۔

اس دوران وہ بے بسی سے چیختا رہا، نہیں نہیں پکارتا رہا، لیکن بدقسمتی اسے گھیر چکی تھی، دل چسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کو صرف فیس بک پر ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا، اور سینکڑوں لوگوں نے تبصرے کیے، کئی لوگوں نے افسوس کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ چلو دل تو دائیں جانب ہی گرا نا، یعنی درست جگہ پر، کسی نے لکھا کہ آئندہ ایسا ہو تو غبارہ چھوڑ دینا چاہیے۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے نے لکھا کہ ایک برا دن اس سے زیادہ کتنا خراب ہوگا؟ جب کہ اس ویڈیو کو بد قسمت شخص کا برا دن کے عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -