اشتہار

صنعتوں، کمرشل اور کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے برُی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں، کمرشل اور کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے بری خبر ہے کہ انہیں مہنگی آر ایل این جی خریدنا پڑے گی۔

ایس ایس جی سی کیلئے اوگرا نےآر ایل این جی کےنرخ زیادہ طے کر دیے۔ ایس ایس جی سی کو گیس چوری اور لیکج کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان سامنا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں آر ایل این جی کی گرتی قیمت کے باوجود زیادہ نرخ طےکیے گئے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ یو ایف جی نقصان کی وجہ سےآر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی سسٹم میں چوری ،لیکج کے باعث قیمت میں اضافہ کیاگیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب صدر کراچی چیمبر طارق یوسف نے صنعتوں کو ہفتے میں 2دن گیس بندش پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ایس ایس جی سی کے طرزعمل کا نوٹس لیں، ہفتے میں 2دن گیس بندش سے پیداواری سرگرمیاں 30 فیصد کم ہوگئی۔

طارق یوسف کا کہنا ہے کہ کراچی کو گیس، آرایل این جی سے محروم کرنا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے گیس سپلائی میں کمی یاعدم فراہمی سےپیداوارمیں30فیصد نقصان ہو گا سندھ ملک کی 70فیصد گیس پیدا کر رہا ہے صنعتیں گیس سے محروم ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں