ریاض : سعودی محکمہ داخلہ نے جرمانے کی ادائیگی کے بغیر گاڑیوں کے ملکیت نامے اور ڈرائیورنگ لائسنس میں توسیع نہ کا اعلان کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کو واضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری ڈرئیورنگ لائسنس اور ملکیتی کاغذات کے بغیر گاڑی چلانے کا مجاز نہیں ہوگا۔
سعودی حکام نے واضح کیا کہ اگر کسی بغیر ڈرائیونگ لائسنس یا ملکیتی کاغذات کے بغیر گاڑی چلائی تو اور دوران تفتیش اس کے جرم سے متعلق علم ہوا تو مذکورہ شخص پر 150 سے 300 ریال کے درمیان جرمانہ ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے ہدایت کی کہ دفعہ نمبر 71 کے بموجب ڈرائیونگ لائسنس اور ملکیتی کارڈ میں بروقت توسیع نہ کرانا ٹریفک خلاف ورزی ہے، ہر سال یا اس کے کچھ حصے پر اس کا جرمانہ سو ریال ہے، زیادہ سے زیادہ تین سو ریال جرمانہ ہوگا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ختم ہونے کے دو ماہ کے اندر اندر توسیع نہ کروائی گئی تو جرمانہ عائد ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر پوچھے گئے ایک سوال پر یہ بھی واضح کیا کہ سگنل ریڈ ہونے کی صورت میں رکے بغیر دائیں جانب مڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
دائیں جانب مڑنے سے قبل رکا جائے۔ مخالف سمت سے کوئی گاڑی نہ آرہی ہو تو ایسی صورت میں دائیں جانب مڑا جاسکتا ہے۔ یہ خلاف ورزی کے دائرے میں نہیں آئے گا۔