تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ

کراچی میں جاری مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے کہ کئی پروازیں منسوخ یا ان کا رخ دیگر شہروں کو موڑ دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں جاری مسلسل بارش اور خراب موسم نے فلائٹ آپریشن کو بھی شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں یا ان کا رخ دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خراب موسم کے باعث کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 اور سکھر سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 537 کو منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا رخ ملتان کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی پرواز بھی ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چار روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں جب کہ اسی صورتحال کے باعث دو روز قبل بھی کراچی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ، پروازیں تاخیر کا شکار

Comments

- Advertisement -