تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ

لاہور: بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات کے ساتھ فیکلٹی ممبران نے جناح ہاوس لاہور کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں طلباء و اساتذہ کے وفد نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جناح ہاوس کی توڑ پھوڑ قومی اثاثہ کو تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر محمد علی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام پاکستان کے پرچم تلے متحد اور یکجان ہیں اور کوئی بھی شرپسند اس رشتے کو کمزور نہیں کرسکتا۔

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے وفد نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ جو بھی عناصر اس گھناونے واقع میں ملوث تھے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Comments

- Advertisement -