تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بحرین نے گولڈن ویزا متعارف کروا دیا

بحرین نے مستقبل کے معاشی چیلنجز اور اقتصادی شرح نمو کو مدنظر رکھتے ہوئے گولڈن ویزہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

بحرینی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیرملکی سرمایہ کاروں، کاروباری حضرات، ہرمندوں اور خاص صلاحیت کے حامل افراد کو راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ تاکہ وہ ملکی ترقی اور کامیابیوں میں اپنا حصہ ملائیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق گولڈن ریذیڈنسی ویزا کی غیر معینہ مدت کے لیے تجدید کی جائے گی جس میں بحرین میں کام کرنے کا حق، لامحدود داخلے و انخلا کی اجازت اور قریبی خاندان کے افراد کے لیے مملکت میں رہائش شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیشہ وارانہ مہارت، خاص شعبوں میں خصوصی صلاحیت، سرمایہ کاری اور ایسے افراد جو ہنرمندی کے ذریعے ملکی ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھائیں انہیں مستقل رہائشی اقامے دیے جائیں گے۔

گولڈن ویزا ان افراد کے لیے ہو گا جو 5 سال سے بحرین میں رہائش پذیر ہوں اور کم از کم 2ہزار دینار ماہانہ تنخواہ کے حامل ہوں یا ایک خاص حد سے زیادہ مالیت کی غیر منقولہ جائیدادں کے مالک ہوں۔

یہ سہولت ریٹائرڈ افراد اور دیگر شرائط و معیار پورا کرنے والے باصلاحیت افراد کے لیے بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -