تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ سے ملاقات میں کہا بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور تربیتی و انسداددہشت گردی امور بھی زیرغور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی دفاعی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

بحرینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -