تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا سے بچاؤ کیلئے بحرینی حکام نے سخت پابندیاں عائد کردیں

منامہ : بحرینی حکام نے کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے ریاست بھر میں سخت فیصلے نافذ کرتے ہوئے سرکاری ملازموں کو آن لائن کام کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی طرح خلیجی ریاستوں میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے تاہم حکومتوں کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات کے باعث نقصان کم سے کم ہورہا ہے۔

بحرینی سپریم کونسل برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے حکم صادر کیا ہے کہ 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے ڈیوٹی کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل برائے صحت نے انڈور اسپورٹس ہال اور سوئمنگ پولز بند کرنے کا بھی حکم دے دیاجبکہ جسمانی کثرت کی مشروط اجازت ہوگی۔

بحرینی سپریم کونسل کے احکامات کی روشنی میں 20 سے زیادہ افراد کے تمام اجتماعات پر وہ سماجی ہوں یا گھروں میں ہوں یا نجی مقامات پر ہوں ممنوع ہوں گے۔

کورونا وائرس کے انسداد پر مامور نیشنل میڈیکل ٹیم نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کی بدولت بحرینی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا وائرس کی زد میں آنے سے محفوظ ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -