تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مہندی والے دن بختاور بھٹو نے مہندی آرٹسٹ کو کیا کہا؟

کراچی : بختاور بھٹو کی اجرک کے ڈیزائن والی مہندی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، مہندی آرٹسٹ ام کلثوم کا کہنا ہے کہ ان کو مہندی کا ڈیزائن بے حد پسند آیا، بختاور نے پہلے ٹپ دی اور بعد میں بل دیا۔

بختاور بھٹو کو اپنی مہندی کا اجرک والا خوبصورت ڈیزائن بے حد پسند آیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مہندی آرٹسٹ کی تعریف کی جس پر صارفین نے بھی بہت سراہا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بختاور بھٹو کو مہندی لگانے والی مہندی آرٹسٹ ام کلثوم حذیفہ لاٹھی کو مدعو کیا اور ان سے اس حوالے سے گفتگو کی۔

ام کلثوم نے بتایا کہ میں مہندی لگانے کا کام گزشتہ چودہ سال سے کررہی ہوں۔ میں نے یہ کام باقاعدہ سیکھا نہیں ہے یہ بس اللہ کی دین ہے، میں کسی کے سے توسط سے مہندی لگانے بلاول ہاؤس گئی تھی مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ اتنی بڑی شخصیت ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈر سا بھی لگ رہا تھا کہ اتنے بڑے لوگ ہیں اس لیے مجھے اپنا سب سے بہترین کام کرنا چاہیے جو پہلے کبھی نہ کیا ہو لیکن میرا ڈراس وقت بالکل ختم ہوگیا جب ان لوگوں نے میرے ساتھ بہت اپنائیت اور دوستانہ لہجے میں بات کی۔

ام کلثوم نے بتایا کہ بختاور بھٹو کے ہاتھ اور پیروں کی مہندی لگانے میں 6گھنٹے لگے اور باقی خواتین کی میری ٹیم کی لڑکیوں نے مہندی لگائی۔ میں نے بختاور کے دولہا کا نام بھی ڈیزائن میں چھپا کر لکھا تھا جو انہوں نے غور کرنے کے بعد پڑھا اور بہت پسند بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دوسرے دن پھر مجھے شکریہ کرنے کیلیے کال آئی ان کی کزن نے کہا کہ ہم آپ کا ٹھیک سے شکریہ ادا نہیں کرپائے تھے۔ اس بات کی مجھے بے حد خوشی ہے۔

ام کلثوم کا مزید کہنا تھا کہ بختاور بھٹو نے مجھے رات ہی بتادیا تھا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے آپ کو بھی ٹیگ کروں گی، کیونکہ سیکیورٹی کے پیش نظر ہمارے موبائل فونز پہلے ہی لے لیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -