اشتہار

میزائل پروگرام: ایران کی یورپ کورینج میں لینے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے انقلابی گارڈ ’پاسدارانِ انقلاب‘ کے نائب سربراہ نے یورپ کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر ایران کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو میزائل رینج دو ہزار کلو میٹر سے بڑھادی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ کا یہ بیان فرانس کی جانب سے ایران کےمیزائل پر وگرام پر مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

فرانس نے اعلان کیا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے میزائل پروگرام پر ڈائیلاگ ہونے چاہیے‘ اور یہ مذاکرات تہران سے ہونے والے 2015 کے نیوکلیائی مذاکرات سے ہٹ کر ہوں۔

دوسری جانب ایران متعدد بار کہہ چکا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کسی قیمت سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔

- Advertisement -

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈئر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے میزائل کی رینج دو ہزار کلو میٹر کے اندر رکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے پاس اسے بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے بلکہ ہم اسٹریٹجک ڈاکٹرائن کی پیروی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم محسوس کریں گے کہ یورپ سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے ‘ ہم اپنے میزائلوں کی رینج نہیں بڑھائیں گے لیکن جہاں ہمیں محسوس ہوا کہ یورپ معاملات کو خطرے کی حد کی جانب لے کر جارہا ہے وہیں ہم اپنے میزائل کی رینج بڑھادیں گے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا تھاکہ 2000 کلومیٹر کی موجودہ رینج سے ہم خطے میں موجود امریکا کے زیادہ تر اثاثوں اور افواج کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا ہمیں یہ رینج بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے پاس موجود میزائل نظام اس خطے کا سب سے پر اثر اور دور انداز میزائل پروگرام ہے جس کے ذریعے ایران باآسانی اسرائیل کو اپنا ہدف بنا سکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں