تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد صورت حال انتہائی خراب

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے، مختلف شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہیں، جب کہ شہر گوادر میں 5 دن بعد بھی پانی نہیں نکالا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص گوادر کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے، جہاں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

کوژک ٹاپ، چمن، توبہ اچکزئی میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ جب کہ این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید بارشوں کی ایک اور وارننگ جاری کر دی۔

5 سے 7 مارچ کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ بلوچستان، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس دوران شمال مغربی سندھ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ بلوچستان کے علاقے تربت، گوادر، کیچ، چاغی، مستونگ، پشین اور قلعہ عبداللہ متاثر ہو سکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

پاکستان آرمی کی جانب سے گوادر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے، گھر گھر تیار کھانا اور راشن تقسیم کیا گیا، گوادر میں 1300 سے زائد خاندانوں کو 28 ٹن خشک راشن اور پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا، 2000 سے زائد مریضوں کے علاج کے لیے 6 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے، جب کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -