تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بلوچستان : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید

پنجگور : دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے ایف سی کے کرنل سمیت تین اہلکارشہید تین کو زخمی کردیا، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نےحملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنیکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے مرغاب کور میں بزدلانہ کارروائی کر کے ایف سی قافلے پر حملہ کیا، سیکیورٹی ذرائع کےمطابق حملے کے نتیجے میں ایف سی کے کرنل سمیت تین اہلکارشہید اور تین زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر ز پنجگور منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار گچک کے علاقے سے واپس جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرےمیں لے کرسرچ آپریشن کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کےاثرات سے ملک دشمن قوتیں خوف زدہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے بھی حملے پر اپنےرنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 

Comments

- Advertisement -