جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان : صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کےمطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع مستونگ شہر میں سب انسپکٹر عبد اللہ اور ان کابیٹا کانسٹیبل گل حسن ڈیوٹی کے بعد تھانے سے گھر کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب مستونگ ہی کے نواحی علاقے کنڈاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں لیویز فورس کا ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی معلومات کے حوالے سے تنیوں سیکورٹی اہلکاروں کے فائرنگ میں جاں بحق ہونے کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قرار دیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ مستونگ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل ہے جہاں پہلے بھی سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں