حب : صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں آج صبح نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حب سٹی تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے قریب گھر سے میاں بیوی اور ان کے ایک سالہ بچے کی لاشیں ملیں،جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی وجوہات جاننے کیلئے چھان بین کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق
یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کےضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔